وزیر اعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون،آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا فیصلہ،سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،نواز شریف کی عبد المالک کو ہدایت

اتوار 31 مئی 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبد المالک کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ مستونگ سمیت صوبے میں امن وامان کی صورت حال آئندہ ہفتے بلوچستان صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نے دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلی فونک بات چیت کی اور سانحہ مستونگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت پکڑا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے میں امن وامان سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ بلوچستان کی صورت حال پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،