کوئٹہ سے کراچی جانیوالی 2 مسافر کوچوں کے 25 مسافر اغواء ،مسلح افراد نے شناخت کے بعد 20مسافر قتل کردئیے ،ایک زخمی سمیت 5 مسافروں کو چھوڑ دیا گیا،وزیراعظم نوازشریف کی مغویوں کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت، وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 30 مئی 2015 08:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) بلوچستان کے مستونگ میں کوئٹہ سے کراچی جانیوالی 2 مسافر کوچوں سے نامعلوم مسلح افراد نے 25 مسافروں کو اغواء کر لیا شناخت کے بعد 20مسافروں کو قتل کر دیا جبکہ ایک زخمی اور5 مسافروں کواغواء کاروں نے چھوڑ دیا وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے انتظامیہ سے فوری طورپر رپورٹ طلب کر لی واقعہ کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے قومی شاہراہ کوبلا ک کرکے شدیداحتجاج کیاسیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی اوربلوچستان لیبرفیڈریشن نے واقعہ کی شدیدمذمت کی سرکاری ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی 2 مسافر کوچوں میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے مسلح افراد نے 25 مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد اغواء کرلیا اورجن میں سے 20مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا اغواء کاروں نے 5 مسافروں کو چھوڑدیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کی بازیابی کیلئے سر چ آپریشن شروع کردیا تحصیل مستونگ کے مطابق 20 مسلح افراد نے 20 سے 25 مسافروں کو اغواء کرلیا اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر مسلح افراد کا تعاقب کیا اور مسلح افراد نے مسافروں کو اغواء کرنے کے بعد کئی مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے مستونگ میں مسافروں کا اغواء اور انہیں قتل کرنے کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ بھی طلب کر لی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مستونگ کے قریب مسافر کوچوں سے مسافروں کے اغواء کا نوٹس لے لیا اور قتل کئے جانیوالے مسافروں کی رپورٹ طلب کر لی اور لیویز کو ہدایت کی کہ وہ باقی مسافروں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ایک متاثرہ مسافر محمد یعقوب نے بتایا کہ مسلح افراد نے 70 مسافروں میں سے 20 سے 25 کے قریب مسافروں کو شناخت کرنے کے بعد اغواء کر لیا اور کئی مسافروں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کی تلاش شروع کردی صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مسلح دہشت گردوں نے دو کوچوں سے 20 سے25 کے قریب مسافروں کو اغواء کیا اور شناخت کے بعد فائرنگ کرکے 20 مسافروں کو قتل کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے 5 مسافروں کو بازیاب کرالیا مستونگ کے مقام پر2مسافرکوچوں سے مسافروں کے اغواء کے بعدقتل کرنے کیخلاف ٹرانسپورٹروں اورمسافروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبلاک کردیاجس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی بلوچستان کے سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت بلوچستان لیبرفیڈریشن نے کھڈکوچہ میں مسافرکوچوں سے غریب اورنہتے مسافروں کواغواء کرنے اوربعدازاں انہیں قتل کرنے کی شدیدمذمت کی انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے بلوچستان کامحنت کش طبقہ متاثرہورہاہے آئے روز کے قتل وغارت کے واقعات سے معاشی بدحال صوبے کے غریب عوام فاقہ کشی پرمجبورہوچکے ہیں۔