ذوالفقارعلی مرزاکووزیرنہیں بنایاگیاتوقیادت سے ناراض ہوگئے ،سندھ میں گورنرراج کاکوئی امکان نہیں ،قائم علی شاہ ،سیاست میں آج کادوست کل کادشمن ہوتاہے،ذوالفقارمرزاکے پیچھے کچھ قوتیں ہیں ،صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں، میڈیاکواعتمادمیں لیں گے، نائن زیروسے گرفتارافرادکے بارے عدالت فیصلہ دیگی،گورنرسندھ کی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں،جب تک دل ودماغ چلتارہے گاکام کرتارہوں گا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 08:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ ذوالفقارعلی مرزاکووزیرنہیں بنایاگیاتوقیادت سے ناراض ہوگئے ،سندھ میں گورنرراج کاکوئی امکان نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات غلط ہے کہ کورکمانڈرسندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ،لیفٹننٹ جنرل نویدبختارنے میرے پاس آکراپنے بیان کی وضاحت کی اورکہاکہ سندھ حکومت بہت اچھاکام کررہی ہے ۔

آل پارٹیزکانفرنس کے دوران وزیراعظم نے سندھ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزادوبارہ وزیربنناچاہتے تھے جب وزیرنہیں بنایاگیاتوقیادت کے خلاف بولناشرو ع ہوگئے ۔ذوالفقارمرزاکے پیچھے کچھ قوتیں ہیں وہ ان کی مددکررہی ہیں ،سیاست میں سب کچھ ہوسکتاہے آج کادوست کل کادشمن ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صحافیوں پرنقاب پوشوں کی جانب سے حملے بارے ہمیں کوئی معلومات نہیں اورنہ ہی ہم نے حکم دیا،نقاب پوش اہلکاروں کواستعمال کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔

ان کاکہناتھاکہ آئی جی سندھ کے مطابق نقاب پوش اہلکاروں کوحکم نہیں دیاتھااس حوالے سے انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے تحقیقات مکمل ہوجائیں تومیڈیاکواعتمادمیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوسیاسی نابالغ نہیں بلکہ تجربہ نہیں رکھتے ،تجربہ وقت کے ساتھ آتاہے ۔بلاول بھٹومجھے براہ راست احکامات دیاکرتے تھے ،اب بھی ان کے مجھے پیغام آ تے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نائن زیروسے گرفتارافرادکے بارے عدالت فیصلہ دیگی جبکہ ایم کیوایم کاموٴقف ہے کہ ان افرادکونائن زیروسے گرفتارنہیں کیاگیابلکہ انہیں نائن زیروپرلاکرگرفتارکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ شاہدحیات انیس گریڈکاافسرتھا،آئی جی کیلیئے گریڈبیس کاہوناضروری ہے ،آئی جی کوہٹاناصوبے کاحق نہیں یہ وفاق کے حکم پرہٹایاجاسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے سے استعفٰی نہیں دے سکتاہوں جب تک دل ودماغ چلتارہے گاکام کرتارہوں گا۔انہوں نے اس بات کی تردیدکی کہ صوبائی وزیرداخلہ فریال تالپورکے کہنے پرلگایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ کی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ،وزیراعظم گورنرسندھ کے پیچھے کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :