کراچی، ایگزیکٹ دفتر سے ملنے والی ایک لاکھ سے زائد جعلی ڈگریوں، ڈپلومہ سرٹیفکیٹس اور جعلی مہروں کی جانچ پڑتال جاری

جمعہ 29 مئی 2015 08:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)کراچی میں ایگزیکٹ کے دفترسے ملنے والی ایک لاکھ سے زائد جعلی ڈگریوں، ڈپلومہ سرٹیفکیٹس اور جعلی مہروں کی جانچ پڑتال جاری ہے دوسری جانب ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے متعلقہ بینکوں میں موجود 34 اکاوؤنٹس سے رقم نکالنے کی پابندی کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پہلے دن 15ہزار400 ڈگریوں کی گنتی کر لی گئی ہے جبکہ جانچ پڑتال کا عمل مسلسل جاری ہے ، دوسری جانب ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے متعلقہ بینکوں میں موجود 34 اکاوؤنٹس سے رقم نکالنے کی پابندی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ایف آئی اے نے مختلف بینکوں کو خط لکھ کر ہدایت دی ہے کہ ایگزیکٹ کے 34 اکاؤنٹس سے پیسوں کی منتقلی اورنکالنے پرپابندی لگائی جائے،خلاف ورزی کرنے پر بینک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :