بھارت دہشتگردی کی سرپرستی چھوڑ دے، ہمیں کانٹے سے کانٹانکالناآتاہے، خواجہ آصف،بھارت پاکستان میں بدامنی پیداکرکے خودامن میں نہیں رہ سکتا، پاک فوج آخری دہشتگردکے ختم کرنے تک لڑے گی ، پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 29 مئی 2015 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء)وفاقی وزیردفاع پانی وبجلی خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی چھوڑ دے ورنہ ہمیں کانٹے سے کانٹانکالناآتاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاک فوج ایک سال سے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے جس میں خاطرخواہ کامیابی ملی ہے ،بھارت کویہ پسندنہیں ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا بھارت کویہ پیغام ہے کہ وہ امن سے رہے ،دہشتگردی کی سرپرستی کرنا چھوڑدیں ہمیں بھی کانٹے سے کانٹانکالناآتاہے ،پاک فوج مجموعی طورپر9سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے ،دنیاکی کوئی فوج 6مہینے تک لڑنے کی استطاعت نہیں رکھتے ،یہ ہمارایک ریکارڈہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج آخری دہشتگردکے ختم کرنے تک لڑے گی ۔ بھارت چاہتاہے کہ پاک فوج میں لڑنے کی جو طاقت ہے وہ کھوجائے ،پاکستان خودمختارملک ہے وہ بے اختیارہوجائے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بھارت بہت خوفزدہ ہے ،بھارت پاکستان میں بدامنی پیداکرکے خودامن میں نہیں رہ سکتا،پاکستان کاامن افغانستان سے جوڑاہواہے ،پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی حکومت اورفوج میں مکمل ہم آہنگی ہے ،تمام معاملات مشاورت سے کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کوموثرطریقے سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،پولیس کے پاس کسی کومارنے کالائسنس نہیں جبکہ وکلاء کوبھی قانون کوہاتھ میں نہیں لیناچاہئے