میرا ایمان ہے جو ڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، الیکشن اسی سال ہوں گے،عمران خان ، گلگت بلتستان کی عوام کے حالات بدلنے والے ہیں ،تحریک انصاف گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی، گوادر کاشغر روٹ سے گلگت بلتستان ترقی کرے گا ، نواز زرداری گٹھ جوڑ سے حالات پہلے سے بھی خراب ہو گئے، عوام الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب کریں، ہم خیبرپختونخوا کی طرح گلگت کے حالات بھی بدلیں گے، تمام جماعتوں نے گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا اب تک گلگت بلتستان کی عوام کی کوئی شناخت نہیں ، حکومت بنا کر عوام کو صحت تعلیم اور تمام بنیادی حقوق فراہم کریں گے، سکردو میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 08:07

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کے حالات بدلنے والے ہیں میرا ایمان ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا الیکشن اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی ۔ گوادر کاشغر روٹ سے گلگت بلتستان ترقی کرے گا ۔ نواز زرداری گٹھ جوڑ کی وجہ سے گلگت بلتستان کے حالات پہلے سے بھی خراب ہو گئے عوام الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیاب کریں ہم خیبرپختونخوا کی طرح گلگت کے حالات بھی بدلیں گے اگر تحریک انصاف کی گلگت میں حکومت بن گئی تو گلگت بلتستان کی عوام کو ان کا آئینی حق دے گی جو آج تک کسی بھی منتخب حکومت نے نہیں دیا ۔

تمام جماعتوں نے گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا اب تک گلگت بلتستان کی عوام کی کوئی شناخت نہیں ، تیتر بٹیر کی طرح ہیں، گلگت میں حکومت بنا کر عوام کو صحت تعلیم اور تمام بنیادی حقوق فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ سکردو کی عوام باشعور ہو چکی خوشی ہے میرے دھرنے کی وجہ سے نوجوانوں میں شعور بیدا ہوا ۔

گلگت کی عوام میں شعور آ گیا اب تبدیلی کا راستہ کوئی دنیا کی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انسان انسان بنتا ہی تب ہے جب اپنے حقوق کوسمجھنا شروع کرتا ہے ۔ عمران خان کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ووٹ مانگنے کے لئے آپ کے پاس دینی و مذہبی جماعتیں آئیں گی لیکن آپ نے دینی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کی کارکردگی کو دیکھنا ہے کیا انصاف دیا ہے عوام کو ۔

تحریک انصاف کے جوانوں سن لو اللہ نے مسلمانوں کے معاشرے کے لئے انصاف کو پسند کیا ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ۔ انصاف کے بغیر انسانی معاشرہ نہیں ہوتا ظلم کامعاشرہ ہوتا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز زرداری لابی آپ سے ووٹ مانگنے آئے گا لیکن آپ نے اسے تین سوال ضرور پوچھنے ہیں اگر وہ جواب دے دیں تو آپ ان کو ووٹ دے دینا ۔

نواز زرداری سے پوچھنا آپ ووٹ تو ہم سے مانگتے ہو اپنا پیسہ کیوں باہر رکھا ہے نواز زرداری نے قوم کا پیسہ چوری کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک چھپا رکھا ہے ۔ نواز شریف کو الیکشں سے پہلے گلگت کی یاد آئی اس سے پہلے کدر تھے آج آ کر 47 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر کے گلگت کی عوام کے ضمیر کی قی مت لگا رہے ہیں میاں صاحب ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ۔

اب عوام باشعور ہو چکے ہیں تیسرا سوال ان سے پوچھیئے گا کہ کیا آپ نے بلدیاتی الیکشن کروائے ہیں کیوں نہیں کرائے اس لئے نہیں کرائے کیونکہ بلدیاتی الیکشن سے ان کے اختیارات کم ہو جاتے ہیں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں جمہوریت کا مطلب کیا ہوتا ہے جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ ایک ہی شخص سارے اقتدار پر قابض ہو ۔ جمہوریت کا مطلب ہے اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے ۔

بلدیاتی الیکشن سے اختیارات گاؤں کی سطح پر منتقل ہوتے ہیں اور اپنے گاؤں کے فیصلے گاؤں کے لوگ کرتے ہیں ترقیاتی فنڈز گاؤں کی عوام کے مطابق خرچ ہوتے ہیں گاؤں کے عوام کو یہ حق ہوتا ہے کہ وہ حکومت کو ختم کر سکیں اگر ان کے کام نہیں ہوتے تو جتنا جمہوری نظام بہتر ہو گا اتنا ملک خوشحال ہو گا ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار حکومت میں آئے اور 15 فیصد کی آبادی پر سب سے پہلے بلدیاتی الیکشن ہم خیبر پختونخوا میں کرا رہے ہیں اور 45 ہزار بلدیاتی نمائندے اقتدار میں آئیں گے ۔

لیکن پنجاب کی آبادی 60 فیصد ہے صرف 35 ہزار نمائندے اقتدار میں آئیں گے باقی اختیار بھی شہباز شریف کے پاس ہوں گے جو خود کو خادم اعلی کہلواتے ہیں اور لوگوں کو پولیس سے مرواتے ہیں عمران خان نے کہا ہے کہ آپ میرے بارے میں تحقیق کر لیں اگر دو سالوں میں میرے اوپر سفارش کرنے یا خیبرپختونخوا حکومت مں مداخلت کرنے یا کرپشن کا ایک بھی الزام ہو تو مجھے ووٹ نہ دینا ۔

عمران خان نے کہا کہ ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں جس میں سیاست دانوں کا احتساب نہ ہو جمہوریت میں ہر چیز میرٹ پر ہوتی ہے سفارش یا کرپشن کرنے کی کوئی جرات بھی نہیں کرتا ۔ عمران خان نے گلگت کی عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف کا کامیاب کرائیں تحریک انصاف صوبے کی سڑکوں ، ہسپتالوں اور شعبہ تعلیم کے حالات بہتر کرے گی اور پشاور اور لاہور کی طرح گلگت میں بھی ہسپتالوں میں شوکت خانم طرز کا نظام ہو گا ۔