امریکہ، یمنی شہری پر پاکستان میں القاعدہ قیادت سے تعلق اور دہشت گردی کے الزامات کی فرد جرم عائد

جمعرات 28 مئی 2015 06:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) امریکہ میں ایک چالیس سالہ یمنی شہری پر پاکستان القاعدہ کی سینیئر قیادت سے تعلق اور دہشت گردی کے چار مقدمات بارے فرد جرم عائد کردی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی عدالت نے دہشت گردی کے چار مقدمات بارے فرد جرم عائد کی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی قائم مقام اٹارنی کیلے کیورائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ یمنی شہری صدیق العبادی پاکستان اور یمن میں سینیئر القاعدہ قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدیق العبادی عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتا رہا ہے۔ جبکہ افغانستان میں دھماکہ خیز مواد سے اس نے امریکی فوجیوں کومارنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ العبادی نے ایک امریکی شہری کو القاعدہ میں داخل ہونے میں بھی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :