ایان علی کے پیچھے سابق وزیرداخلہ رحمن ملک اوران کے بھائی ہیں،والدراجہ حفیظ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،ایان علی کے ساتھ صولت مرزاوالاکام ہونے والاہے ،یہی لوگ ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ایان علی سے ملاقات ہوجائے

جمعرات 28 مئی 2015 06:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)ایان علی کے والدراجہ حفیظ نے کہاہے کہ ایان علی کے پیچھے سابق وزیرداخلہ رحمن ملک اوران کے بھائی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،ایان علی کے ساتھ صولت مرزاوالاکام ہونے والاہے ،یہی لوگ ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ایان علی سے ملاقات ہوجائے ،ایان علی کے پیچھے میری سابقہ اہلیہ ،رحمن ملک اوران کے بھائی ہیں ،مجھے کچھ ہواتوتینوں ذمہ دارہوں گے

متعلقہ عنوان :