عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کے بعد اہلیہ کے ہمرا لندن جانے کا فیصلہ، ریحام ،عمران خان کے بچوں سے پہلی مرتبہ ملاقات کرینگی ، لندن میں مادام تساؤ کے میوزیم جانے کی فرمائش، عمران خان لندن میں مقامی قیادت سے بھی ملاقاتیں اور ان کے مسائل سنیں گے

جمعرات 28 مئی 2015 06:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ ریحا م خان کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کے بعد لندن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے لندن میں ریحام عمران خان کے بچوں سے پہلی مرتبہ ملاقات کرینگی جبکہ لندن میں مادام تساؤ کے میوزیم میں بھی ریحام نے جانے کی فرمائشیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے بلدیاتی انتخابات کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی ان کے ہمراہ ہونگی اور وہاں پر پہلی مرتبہ ریحام خان کو شوہر کے پہلی بیوی سے دو بچوں سے بھی ملاقات کرینگی جبکہ ریحام خان نے لندن میں مادام تساؤ میوزیم میں بھی عمران خان کے ہمراہ دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اس کے علاوہ عمران خان لندن میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے بھی ملاقاتیں کرینگے اور ان کے مسائل سنیں گے ۔