حنیف عباسی بھی ”لندن پراپرٹی کلب“ میں شامل ہوگئے ، سابق ایم این اے نے میٹرومنصوبے میں 6ارب روپے کی کرپشن کی انگلینڈ میں 2 ارب روپے کی جائیداد خریدلی، ایفیڈرین سمگلنگ کے الزامات بھی لگ چکے ہیں، الزامات سچ ثابت ہوئے تو حنیف عباسی کا ن لیگ میں رہنا مشکل ہوگا

جمعرات 28 مئی 2015 06:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی داستانیں منظرعام پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک میڈیا ٹاک شو میں ایک اچھی شہرت رکھنے والے اینکرپرسن نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹروبس پراجیکٹ میں سابق ایم این اے حنیف عباسی نے6ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی ہے اور کرپشن کے اس پیسے سے انگلینڈ میں تقریباً دو ارب روپے کی جائیداد بھی خریدی ہے،اس سے پہلے حنیف عباسی پر ایفیڈرین کی سمگلنگ کے بھی شدید الزامات تھے اور انہیں عدالتی کارروائی کا بھی سامنا رہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے میٹروبس پراجیکٹ کا چےئرمین مقرر کیا تھا لیکن مذکورہ الزامات اگر سچ ثابت ہوئے تو حنیف عباسی کا مسلم لیگ(ن) میں رہنا مشکل ہوگا۔تاہم حنیف عباسی کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ وہ سیاستدانوں کے اس کلب کے ممبر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستانی سیاست سے پیسہ کما کر لندن میں جائیدادیں بنائیں اورپہلے انکار کرتے رہے اور پھر اقرار بھی کرتے دیکھے گئے۔حنیف عباسی کا مؤقف جاننے کیلئے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے موبائل اٹینڈ نہیں کیا