جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مثبت سمت میں جارہی ہے جو بھی نتیجہ آیا ہمیں منظور ہوگا،اسد عمر ،جوانوں کو ڈگریاں مل جاتی ہیں روزگار نہیں ملتا ، حکومت اقدامات کرے، تقریب سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 06:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ڈگریاں تو مل جاتی ہیں لیکن روزگار نہیں ملتا اس لئے حکومت کو اقدامات کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نیسٹ یونیورسٹی میں سکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے ہر سال کی طرح اس بار بھی اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنے مخلف پروجیکٹس پیش کئے اوپن ہاؤس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اسد عمر تھے جنہوں نے سٹالز کا دورہ کیا اور طلباء کے ڈیزائن کردہ مختلف رپورٹس اور سوفٹ ویئر پر ان کی کاوشوں کو سراہا بھی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوانوں کو ڈگریاں تو مل جاتی ہیں لیکن روزگار نہیں ملتا ہمیں نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہوں گے انہوں نے ایچ ای سی کے بجٹ میں اضافہ اور ریسرچ میں مزید بہتری کیلئے حکومتی سرپرستی پر زور دیا دوسری طرف ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مثبت سمت میں جارہی ہے جو بھی نتیجہ ہوگا وہ ہمیں منظور ہوگا کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات پر اسد عمر کاکہنا تھا کہ فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ پی ٹی آئی ان انتخابات میں سرخرو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :