بجٹ میں اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے 41.5ارب روپے مختص کرنیکی سفارش ،گوادر ائیرپورٹ کیلئے265 ملین روپے مختص ، داسو اور نیلم ڈیم پر کام کا آغاز بجٹ اعلان کے بعد کیا جائے گا

جمعرات 28 مئی 2015 06:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)مالی سال2015-16ء کے وفاقی بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے 41.5ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال2015-16ء کے بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے بجٹ میں41.5ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی،گوادر ائیرپورٹ کیلئے265 ملین روپے مختص کئے گئے،ملک میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے داسو اور نیلم ڈیم پر کام کا آغاز بجٹ اعلان کے بعد کیا جائے گا،بجٹ میں داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے،نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کیلئے15.5ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے،کراچی لاہور مؤٹروے کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے،کچی کنال منصوبے کیلئے9ارب روپے جبکہ ایل این جی منصوبے کیلئے91.5ارب روپے رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد مندرجہ بالا منصوبے بجٹ کا حصہ بن جائے گا

متعلقہ عنوان :