فاٹا کے بے گھر افراد اور خیبر پختونخواہ کیلئے 85 ہزار میٹرک ٹن کی گندم فوری جاری کرنے کی منظوری

جمعرات 28 مئی 2015 06:27

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فاٹا کے بے گھر افراد اور خیبر پختونخواہ کے لئے 85 ہزار میٹرک ٹن کی گندم فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی یہ گندم یونائٹیڈ نیشن ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت عارضی بے گھر افراد میں تقسیم کی جائے گی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر خزانہ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فاٹا کے عارضی بے گھر افراد کے لیے گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کے فوری طور ہدایات جاری کی ہیں یہ تجویز 21مئی کو ہونے والی ای سی سی کے ایجنڈہ میں شامل نہیں تھی انہوں نے کہا کہ ااقتصادی رابطہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ میں اس معاملے کی منظوری دینے کے باوجود ٹی دی پیزکے لے گندم کی خریداری کے حوالے سے رقم جاری کرنے میں تاخیر ہو سکتی تھی اس لئے وزیر خزانہ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فاٹا کے عارضی بے گھر افراد کے لیے گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کے فوری طور ہدایات جاری کی ہیں

متعلقہ عنوان :