ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،برطانیہ،اس سلسلے میں لندن اسلام آبادکی طرف سے کسی سرکاری درخواست بارے آگاہ نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)برطانیہ نے کہاہے کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،اس سلسلے میں لندن اسلام آبادکی طرف سے کسی سرکاری درخواست بارے آگاہ نہیں،برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کویوکے سفارتخانے کی جانب سے بذریعہ ای میل بتایاکہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کے سکینڈل کی تحقیقات پاکستانی حکام کررہے ہیں ،ایک اوربرطانوی اہلکارنے بتایاکہ جعلی ڈگری سکینڈل کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی آپریشن کی سرکاری درخواست بارے لندن لاعلم ہے اورپاکستانی حکام اس معاملے کی تحقیق کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف امریکی حکام نے نیویارک اخبارکی رپورٹ پرکمپنی کے جعلی ڈگریوں کے سکینڈل بارے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطے کی تصدیق کی ہے جس میں بڑی رقم کے عوض امریکی شہریوں کوجعلی ڈگریاں دی گئی ہیں