وزیر اعظم کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی و نقل وحرکت اظہار تشویش ، آپریشن ضرب عضب،عید سے قبل آئی ڈی پیز کی واپسی ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمداور فاٹا میں تعمیر نو کے امور تبادلہ خیال،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی ،وفاقی وزراء سمیت اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت

جمعرات 28 مئی 2015 06:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز ملک میں امن وامان کی صورت حال پر اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزراء اور دیگر حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب،متاثرین کی نقل مکانی اورانسداد دہشت گردی، قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد اور فاٹا میں تعمیر نو کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا ،وزیر اعظم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میںآ رمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے ،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترنے ملک میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں ملک میں مجموعی امن وامان کی صورت حال،آپریشن ضرب عضب ،قومی ایکشن پلان پر اور عید سے قبل متاثرین آپریشن کی واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاٹا میں تعمیر نو کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے،اجلاس میں ملک میں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سانحہ صفورا اور ملک میں غیر ملکی ایجنسیوں کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔