سعودی سپانسر کمپنیوں کی پاکستانی زائرین سے شعبا ن میں ہی دوہزار ریال اپرول فیس کی وصولی،اس کے عوض کوئی سروس پیش نہیں کی جائے گی

بدھ 27 مئی 2015 06:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء) سعودی عرب کی سپانسر کمپنیاں پاکستانی زائیرین سے شعبا ن میں ہی دوہزار ریال اپرول فیس وصول کر رہی ہیں جس کے عوض وہ کوئی سروس پیش نہیں کریں گے جبکہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدا لعزیز نے گذشتہ سال عمرہ ویزا اپرول کے ان ریٹس کو حرام قرار دیا تھا لہذا سعود ی حکومت اسے فتوے پر عمل درآمد کروائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوئیر حافظ شفیق کاشف نے سعودی عرب کی عمرہ کمپنیوں کی طرف سے عمرہ ویزا کے ریٹس میں بے تحاشہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زائرین کو عمرہ کی سعادت سے محروم رکھا جارہا ہے سعودی وزرات حج نوٹس لیکر عمرہ ویزا اپرول کے ریٹ مقرر کرکے کمپنیوں کو لوٹ مار سے باز رکھا جائے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا دعوٰی ہے کہ وہ عمرہ و حج زائیرین کو ویزا مفت مہیا کرتے ہیں لیکن سعودی عرب کی سپانسر کمپنیاں پاکستانی زائیرین سے شعبا ن میں ہی دوہزار ریال اپرول فیس وصول کر رہی ہیں جس کے عوض وہ کوئی سروس پیش نہیں کریں گے شفیق کاشف نے کہا کہ وعمرہ سیزن کے آغاز میں یہی اپرول 200ریال میں دی جاتی ہے لیکن جوں ہی رمضان المبارک قریب آتا ہے اس کے ریٹ کئی سو فیصد بڑھا دئیے جاتے ہیں لیکن سعودی وزرات حج و عمرہ کوئی نوٹس نہیں لیتی انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری حج سکیم سے محروم رہ جانے والے زائرین رمضان میں عمرہ کے خواہشمند ہیں جن کی تعداد تقریبا 2لاکھ ہے لہذا ان زائیرین کو 200ریال میں اپرول جاری کی جائے تاکہ وہ عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں ،