بھارتی انٹیلی جنس نیٹ ورک اورپاکستان میں دہشتگردوں کاگٹھ جوڑچل رہاہے ، خواجہ آصف،طالبان بھارتی پراکسی کے طورپرپاکستان سے جنگ کررہے ہیں،بلوچستان کی شورش میں بھی بھارت کاہاتھ ہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 27 مئی 2015 06:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارتی انٹیلی جنس نیٹ ورک اورپاکستان میں دہشتگردوں کاگٹھ جوڑچل رہاہے ،طالبان بھارتی پراکسی کے طورپرپاکستان سے جنگ کررہے ہیں ۔بلوچستان کی شورش میں بھی بھارت کاہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان بھارت کیلئے پاکستان میں لڑرہی ہے ،ہماری فوج دشمن کی طرح طالبان سے جنگ لڑرہی ہے ،انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعدیہی صورتحال چل رہی ہے ،بھارتی انٹیلی جنس اورپاکستان میں دہشتگردی کاگٹھ جوڑبھی چل رہاہے ۔