انتخابی اصلاحات کمیٹی کی الیکشن کمیشن کو آئندہ صوبائی ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کی ہدایت

بدھ 27 مئی 2015 06:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء ) انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو آئندہ صوبائی ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کی ہدایت کر دی۔ خواتین کے ووٹوں کی شرح دس فیصد سے کم ہونے پر الیکشن کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

تکنیکی ماہرین نے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ زاہد حامد نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی نیالیکشن کمیشن کو آئندہ صوبائی ضمنی انتخاب الیکٹرانک مشین کے ذریعے کرانے کی ہدایت کر دی۔ اس تجربے کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ کمیٹی نے کسی بھی حلقے میں خواتین کے ووٹوں کا تناسب دس فیصد لازمی قرار دے دیا ہے۔