اوگرا کی سمری مسترد ،وفاق کا یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

منگل 26 مئی 2015 07:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کے نرخوں میں اضافہ سے متعلق اوگرا کی سمری روک لی ہے اور پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے اس فیصلے کی روشنی میں جین مندر کے قریب واقع پی ایس او کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں ایک اجلاس بھی منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اوگرا نے یکم جون 2015 سے پٹرول کی قیمت میں5روپے80پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سمیت گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور خصوصی طور پر رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف ممکنہ عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں از خود اضافہ ہوجانا تھا۔

متعلقہ عنوان :