سوشل میڈیاپرالٹی سیدھی باتیں میری دوسری شادی کی وجہ سے بنی ، عمران خان،تبدیلی میرے گھرمیں ہی نہیں ملک میں آچکی ہے، طلاق کے بعدفیصلہ کیاتھاکہ شادی نہیں کروں گا،کوئی بھی انسان عوامی رائے پرشادی نہیں کرسکتا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پیر 25 مئی 2015 06:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے سوشل میڈیاپرالٹی سیدھی باتیں میری دوسری شادی کی وجہ سے بنی ،تبدیلی میرے گھرمیں ہی نہیں ملک میں آچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ طلاق کے بعدفیصلہ کیاتھاکہ شادی نہیں کروں گا،کوئی بھی انسان عوامی رائے پرشادی نہیں کرسکتان ،کنٹینرپررہنامیرامشکل تھالیکن وقت گزارا،میں شہرمیں رہنے کاعادی نہیں ہوں ،اپنے بچوں کے ساتھ زندگی کے گزرنے والے لمحات بہت لطف اندوزتھے ۔

(جاری ہے)

موسیقی سننے کاشوق ہے ،نصرت فتح علی خان پسندتھے ،موجودہ سنگرمیں عاطف اسلم ،راحت علی خان اچھے ہیں دیگرسنگرزمیں بھی بہت ٹیلنٹڈہیں ۔انہوں نے کہاکہ غصے پر قابونہیں پائیں گے توغلط فیصلے کریں گے ،سیاست میں توہرصورت غصے پرقابوپاناہوگا،لیڈرایک مثال ہوتاہے ،لیڈرکوپہلے ٹیکس دیناہوگا،کپتان بزدل نہیں ہوسکتاکیونکہ بزدل کپتان کی کوئی عزت نہیں کرتااورکپتان کوتمام فیصلے میرٹ پرکرنے چاہئیں