پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت ملنے پر مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیں گے، بی جے پی

پیر 25 مئی 2015 06:54

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت ملنے کے بعد مقبوضہ کشمیرکو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی جو جماعت کے منشور کا اہم حصہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سمبیت پترا کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنا پارٹی منشور کا مرکزی نقطہ ہے، لیکن ابھی پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت نہیں مگر مستقبل میں اراکین کی مناسب تعداد کے بعد ہم اس کے خاتمے پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کوختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت درکار ہے جس کے بعد ہی آئین میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔۔واضح رہے کہ آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو بعض ایسے خصوصی اختیارات فراہم کرتا ہے جن کا اطلاق بھارت کی دیگرریاستوں پر نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :