محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں 450 سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کیا جائے گا ،متحدہ محاذ اساتذہ اور پنجاب ٹیچرز یونین کا آج مظاہرہ کا اعلان

پیر 25 مئی 2015 06:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 450 سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کیا جائے گا جبکہ متحدہ محاذ اساتذہ اور پنجاب ٹیچرز یونین نے آج فیصل چوک میں اس فیصلے کیخلاف مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم نے پہلے مرحلہ میں 450 سرکاری سکولوں کو نجی تعلیمی اداروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو دینے پر سرکاری سکولوں میں بہتر مینجمنٹ ہو سکے گی اور وہاں کے اساتذہ طالبعلموں کو بہتر تعلیم مہیا کریں گے۔ دوسری طرف متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین طارق محمود نے اس فیصلے کو سراسر غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے۔ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے۔ ہم آج فیصل چوک میں اس فیصلے کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ جس میں پورے پنجاب سے اساتذہ شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :