ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق تحقیقات میں مدد کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی اور انٹرپول سے تحریری طور پر رابطہ کیا جائے گا

پیر 25 مئی 2015 06:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق تحقیقات میں مدد کے حوالے سے آج امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آ ئی اور انٹرپول سے تحریری طور پر رابطہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکت سکینڈل کے سلسلے میں تحقیقات کرنے میں مدد کے حوالے سے غیر ملکی ایجنسی ایف بی آئی‘ برطانوی ایجنسی سمیت انٹرپول سے رباطہ اج بروز پیر کو تحریری طورپر کرین گے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اس سکینڈل کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت رپورٹ سے بھی آگاہ کریں گے رپرٹ کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ اور امریکی خفیہ اداروں نے مددکی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :