بھارت کا پاک رینجرز سے رابطہ،دریائے چناب سے ملنے والی خاتون کی لاش مانگ لی،28 سالہ خاتون امانتا دفن ہے،ضروری معلومات اور تحقیقات کے بعد لاش کو بھارت کے حوالے کریں گے،رینجرز حکام

اتوار 24 مئی 2015 06:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاک رینجرز سے رابطہ کیا ہے اور دریائے چناب سے ملنے والے خاتون کی لاش مانگ لی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار نے چناب رینجرز حکام سے رابطہ کر کے بتایا کہ گزشتہ روز دریائے چناب سے ملنے والی خاتون کی لاش بھارتی شہری ہیں جو لاش بھارت کے راستے بہہ کر دریائے چناب کے ذریعے پاکستان آئی ہے،لاش کو بھارت کے حوالے سے کیا جائے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رینجرز حکام نے بھارتی رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل 28 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش دریائے چناب کے کنارے سے ملی ہے جسے ایدھی حکام کے حوالے کی گئی جنہوں لاش کو امانتاً دفنا دیا تھا،رینجرز حکام کے مطابق بھارت نے پاک رینجرز سے رابطہ کر کے لاش مانگی ہے،اس حوالے سے تمام ترثبوت اور ضروری جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے مکمل معلومات اور تحقیقات کے بعد لاش کو بھارت کے حوالے سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :