پی آئی اے کے پائلٹوں کے احتجاج کا تیسرادن، پائلٹوں کے اضافی ڈیوٹی سے انکار کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

اتوار 24 مئی 2015 06:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)مطالبات کی منظوری کیلئے پی آئی اے کے پائلٹوں کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری ہے۔ پائلٹوں کے اضافی ڈیوٹی سے انکار کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

منسوخ کی جانے والی پی آئی اے کی پروازوں میں کراچی دبئی پرواز پی کے 207، دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284، پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 اور دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 284شامل ہیں۔

پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے مطالبہ کیا ہے کہ 6ماہ سے ادا نہ کیا جانے والا آؤٹ اسٹیشن الاؤنسفوری ادا کیا جائے اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کے عہدے پر غیرقانونی تعیناتی کو فوری ختم کیا جائے۔ مطالبات کی منظوری تک اضافی پروازیں چلانے کی سہولت انتظامیہ کو نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :