5 مزیدقیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، ڈیتھ وارنٹ جاری ،26 اور 27 مئی کو ایک، ایک، 28 مئی کو دو مجرموں کو سزائے موت دی جائیگی

اتوار 24 مئی 2015 06:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) محکمہ جیل خانہ جات کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی مختلف جیلوں میں قید سزائے موت کے قیدیوں کی صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں جس پر متعلقہ عدالتوں نے 4 مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی دینے کیلئے تاریخیں مقرر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جیل حکام کے مطابق نئی دی جانے والی پھانسیوں میں تھانہ عطاء شہید کے امیر عبداللہ ولد کرمداد حسین نے 2002ء میں قتل کیا تھا کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسے پھانسی دینے کیلئے 26 مئی کی تاریخ مقرر کردی جبکہ 2002 میں اربن ایریا کے علاقے میں قتل کرنیوالے امجد علی کی اپیل مسترد ہونے پر عدالت نے اسے 27 مئی اسی طرح 1994ء میں بھلوال کے علاقہ میں قتل کے واقعہ میں سزاء کے منتظر محمد عنصر کے عدالت نے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے 28 مئی کی تاریخ طے کی ہے اسی طرح 26 اور 27 مئی کو ایک ایک اور 28 مئی کو دو مجرموں کو سزاء ڈسٹرکٹ جیل میں دی جائیگی جس کے انتظامات جیل حکام نے مکمل کرلئے ہیں اور ان کے ورثاء سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔