موجودہ نظام کے تحت ہی پاسپورٹ طلب کیا جائیگا‘ سید علی گیلانی،لوازمات پورے کرنے کے بعد پاسپورٹ کے اجراء میں کوئی حرج نہیں‘ وزیر داخلہ

اتوار 24 مئی 2015 05:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے آ ن لائن پاسپورٹ فارم داخل کیا ہے اور جب تک انکے رہائشی گھر سے پولیس کا پہرہ نہیں ہٹایا جاتا وہ بائیو میٹرکس کیلئے پاسپورٹ دفتر نہیں جانا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جب تک انکے گھر سے پولیس کا پہرہ نہیں ہٹایا جائے گا وہ پاسپورٹ دفتر بائیو میٹرکس جمع کرانے نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں خانہ نظر بند ہوں اور میرے گھر کو جیل خانہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے قید سے آزاد نہیں کیا جاتا میں لوازمات پوری نہیں کرا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو جو میدیا کی اہمیت دی گئی وہ اصل میں صورتہال کو مشکل بنانے کیلئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ حصول پاسپورٹ کا حق سب کو ہے اور اس کو سیاسی رنگت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قبضے کے اندر رہتے ہیں اور یہ ہمارے لئے مجبوری ہے کہ ہم موجودہ نطام سے ہی پاسپورٹ طلب کریں۔ ادھر حریت ”گ“ کے چیئرمین کو پاسپورٹ فارم مکمل طور پر پر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام لوازمات پورے کرنے کے بعد سید علی شاہ گیلانی کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی اگر سارے لوازمات پورے کرینگے تو مرکزی حکومت کو انہیں پاسپورٹ فراہم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

متعلقہ عنوان :