شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 4سکیورٹی اہلکار شہید ،2شدید زخمی ، سکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن ،متعددمشتبہ افراد گرفتار

اتوار 24 مئی 2015 05:52

میرانشاہ (رحمت اللہ شباب ۔ اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں کم ازسے کم چار سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز بم حملہ شمالی وزیرستان کے دور افتادہ پاک افغان سرحدی علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران سڑک کے کنارے نصب ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنی۔

(جاری ہے)

حملے میں چارسکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔یاد رہے کہ دتہ خیل میں گذشتہ دو دنوں کے دوران سکیورٹی فورسز پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ جمعہ کے روز بھی دتہ خیل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔