پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی عہدے ختم، عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان ، پنجاب میں چوہدری سرور ، سندھ میں عارف علوی ، بلوچستان میں ظہور آغا اور خیبر پختونخواہ میں یوسف ایوب آرگنائزر مقرر،مرکز میں بھی آرگنائزر کمیٹی قائم ،2015ء الیکشن کا سال ہے ، کرکٹ کا ڈھانچہ بھی اسی سال ازسرنو تشکیل کرینگے،عمران خان ، جوڈیشل کمیشن میں حقائق سامنے آرہے ہیں ابھی پہلا مرحلہ ہے دو مرحلے باقی ہیں، کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 24 مئی 2015 05:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی تمام عہدے ختم کرکے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب میں چوہدری سرور ، سندھ میں عارف علوی ، بلوچستان میں ظہور آغا اور خیبر پختونخواہ میں یوسف ایوب کو آرگنائزر مقرر کردیا جبکہ مرکز میں بھی آرگنائزر کمیٹی قائم کردی گئی ہے جہاں آئندہ ہفتے آرگنائزر کا اعلان ہوگا ۔

جوڈیشل کمیشن کے سامنے حقائق سامنے آرہے ہیں ابھی پہلا مرحلہ چل رہا ہے دو مرحلے باقی ہیں، اسی سال الیکشن ہونگے جبکہ اسی سال کرکٹ کا اسٹریکچر ازسرنو تشکیل کرینگے ۔ کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین کی پورے ملک میں عزت ہے اور وجیہہ الدین رپورٹ کے مطابق پارٹی الیکشن میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اس لئے تحریک انصاف نے تمام صوبائی اور وفاقی عہدے ختم کردیئے ہیں اور اب عیوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں چوہدری سرور سندھ میں عارف علوی خیبرپختونخواہ میں یوسف ایوب اور بلوچستان میں یوسف ایوب تحریک انصاف کے آرگنائزر ہونگے جو کہ عارضی عہدے ہونگے اور ہر ان ٹرم سیٹ اپ کے بعد کیئر ٹیکر سیٹ اپ آجائے گا ۔

عمران خان نے کہا کہ وفاق میں بھی ایک آرگنائزر کمیٹی قائم کردی ہے جو جس کا اعلان آئندہ ہفتے کردینگے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے ملک میں تاریخ رقم کی ہے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام سے شفاف انتخابات ہونگے اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو حقائق سامنے نہ آئے جسے سعد رفیق کے حلقے میں اضافی بیلٹ پڑے میرے حلقے میں 93 ہزار ووٹو ں کی تصدیق نہیں ہوپارہی ہے لیکن ابھی یہ پہلا فیز چل رہا ہے دو فیز باقی ہیں جس میں مزید انکشافات ہونگے عمران خان نے ایگزیکٹ کے حوالے سے کہاکہ ایک آرٹیکل بیرون ملک میں چھپا تو پورے ملک میں ایکشن شروع ہوگیا ابھی تحقیقات ہورہی ہیں نتائج سامنے آجائیں گے عمران خان نے پاکستان میں زمبابوے ٹیم کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دوسری ٹیمو ں کی نسبت سپر پاور تھی لیکن سپر پاور کے نیچے آنے پر افسوس ہوتا ہے لیکن سال 2015ء میں دوبارہ سے الیکشن ہونگے اور سال 2015ء تمام قومی کرکٹ بورڈ سمیت قومی ٹیم کے اسٹرکچر کو ازسرنو تشکیل دینگے جبکہ عمران خان نے کراچی میں ذوالفقارمرزا کے گارڈز کے تشدد کے دوران صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ۔