مالیاتی پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بنک نے شرح سود 7 فیصد کردی، ملکی کی معاشی صورتحال میں استحکا م کی وجہ سے شرح سود میں کمی کی گئی ،اطلاق 25 مئی 2015 سے ہوگا،شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری ،کاروبارکو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،گورنر اسٹیٹ بنک
اتوار 24 مئی 2015 05:48
اسلام آباد،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معاشی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے شرح سود ملکی تاریخ کی کم ترین سطح7فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 15 کے آخر میں معاشی حالات سال کے آغاز کے مقابلے میں مزید بہتر ہوگئے ہیں، جاری کھاتے کا خسارہ کم ہوگیا ہے، اوسط سالانہ مہنگائی ہدف سے خاصی کم ہے، حقیقی جی ڈی پی نمو تھوڑی بڑھی ہے اور زر ِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جاری ہے۔
ان تمام حالات کی عکاسی بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسیوں کی جانب سے منظر نامے کے درجے میں اضافے کے حالیہ اقدام سے ہوتی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔(جاری ہے)
ملکی پالیسیوں اور سازگار بیرونی حالات کی بنا پر حاصل ہونے والے معاشی استحکام کی وجہ سے اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے کا ایک موقع ملا ہے جو معیشت کو پائیدار نمو کے راستے پر گامزن کردے گا۔
تیل کی قیمتوں کے یکدم گھٹنے کی وجہ سے درآمدات میں کمی اور ترسیلات ِزر کی مضبوط نمو کی بنا پر جولائی تا اپریل مالی سال 15کے دورانبیرونی جاری کھاتے کا خسارہ 1.4ارب ڈالر ہوگیا جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے خسارے کا تقریباً نصف ہے۔ یہ بہتری سرمایہ و مالی کھاتے خصوصاً بیرونی نجی سرمایہ کاری کے پست فاضل کے مقابلے میں زیادہ نمایاں ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر اس کی وجہ سے ذخائر بڑھانے کی کوششوں کو سہارا ملا ہے اور اسٹیٹ بینک کے خالصذخائر جو 30جون 2014کو 9.1ارب ڈالر تھے، 15مئی 2015کو بڑھ کر 12.5ارب ڈالر ہوگئے، ان میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کا سبب تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے کم رہنے کا امکان، آئی ایم ایف پروگرام کا کامیابی سے جاری رہنا اور سرکاری بیرونی رقوم کی متوقع آمد ہے۔ بیرونی نجی رقوم میں اضافہ اس منظر نامے کو مزید مستحکم کرسکتا ہے اور بازار ِمبادلہ میں پائیداری کو برقرار رکھ سکتا ہے۔رواں مالی سال میں مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری ہے، سال بہ سال گرانی بلحاظصارف اشاریہ قیمت (CPI inflation) جون 2014 میں8.2فیصدسے گھٹ کر اپریل 2015میں2.1فیصد ہوگئی۔ رواں مالی سال کے دوران گرانی میں کمی وسیع البنیاد رہی کیونکہ گرانی کے تمام عمومی اور تحتی (underlying) پیمانوں میں سست رفتاری دیکھی گئی۔ اس سال مہنگائی کو قابو میں رکھنے والے کلیدی عوامل میں اجناس کی کم عالمی قیمتیں، شرح مبادلہ کا استحکا م، اسٹیٹ بینک سے حکومتی قرضوں کا قابو میں رہنا، معتدل مجموعی طلب اور اسٹیٹ بینک کا قبل ازیں محتاط زری پالیسی موقف شامل ہیں۔ آئندہ گرانی کے کم سطحپر برقرار رہنے کی عکاسی مئی 2015کے آئی بی اے اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین سروے سے ہوتی ہے جس میں گرانی کی پست توقعات ظاہر کی گئی ہیں، تاہم تیل کی عالمی قیمتوں کے بارے میں غیر یقینی کیفیت اور توانائی کی ملکی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل مہنگائی کے اس منظر نامے کو درپیش بڑے خطرات ہیں۔ عبوری تخمینے کے مطابق حقیقی جی ڈی پی مالی سال 15میں4.2فیصد بڑھ جائے گی جو مالی سال 14کے 4.0فیصد سے تھوڑی زیادہ ہے۔ توقع ہے کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کا عمل اور امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتِحال سرمایہ کاری کو بحال کرنے اور پیداوار کو بڑھانے میں مزید تحریک فراہم کرے گی۔ توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں مجوزہ سرمایہ کاری آنے سے نمو بتدریج بہتر ہوتی جائے گی۔ نتیجتاً آئندہ توقع ہے کہ نمو زیادہ رفتار سے بحال ہوگی۔ان معاشی پہلوووٴں کے پیش نظر اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرحسود کوریڈور کی بالائی (ceiling) شرح 100بیسس پوائنٹس گھٹا کر 8.0فیصد سے 7.0فیصد کردیا ہے، بالائی شرحسے 50بیسس پوائنٹس نیچے ایک نیا ’ایس بی پی ٹارگٹ ریٹ ‘ مقرر کیا گیا ہے اور اسٹیٹبینک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ شبینہ ریٹ اس ٹارگٹ ریٹ کے قریب رہے۔ یہ اسٹیٹبینک کا اصل پالیسی ریٹ ہوگا۔ شرح سود کوریڈور کا عرض (width)250بیسس پوائنٹس سے 50کم کرکے 200بیسس پوائنٹس کردیا گیا ہے،چنانچہ زیریں (floor) ریٹ5.0فیصد مقرر کیا گیا ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 24 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا،قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کے خواہاں ، دوسرا میچ جیت کر سیریز ڈرا کریں گے :چگمبرا
-
بیرون ملک کمنٹری کی آفرز تھیں ،پاکستان کی خاطر ٹھکرادیا،رمیز راجہ ، پاکستان میں رہ کر کمنٹری اور اپنے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے پر فخر ہے،میڈیا سے گفتگو
-
سوات اور گردونواح میں زلزلہ،شدت4.1 ریکارڈ کی گئی ،کوئی نقصان نہیں ہوا،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا اور زمین سے گہرائی178 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ کوہ پیما
-
بائیو میٹرک تصدیق میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف،وزارت داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی،گھر وں ، دفاتر کے ساتھ اہم چوکوں ، چوراہوں ، محلوں کی دکانوں پر لوگوں کی سموں کی تصدیق کے پیسے لے کر سم کسی اور ... مزید
-
کسی صورت اقتصادی راہداری روٹ میں تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے ،اسفندیار ولی
-
وفاقی وزیر خزانہ کا کے پی کے میں شہداء کے ذمہ ٹیکسز اور قرضہ جات معاف کرنے پر اتفاق ، خیبر پختونخوا چیمبر کو شہداء اور اُن کے ذمے ٹیکسز اور قرضوں کی تفصیلات فوری فراہم کر نے کی ہدایت
-
بے سہارا بچوں کی ذمہ داری حکومت کی نہیں ہم سب کی مشترکہ ہے،ریحام خان،جب تک ملکر کام نہیں کریں گے ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،سٹریٹ چلڈرن کی تقریب سے خطاب
-
ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی ضمانت میں 2 جون تک توسیع،ذوالفقار مرزا نے سندھ ہائی کورٹ میں بھی حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے
-
الیکشن کمیشن نے تحفظات دور نہیں کئے‘ ہم نے الیکشن کمیشن کو 14 گواہان کی فہرست دی تھی لیکن کچھ گواہان میں کمی کر دی گئی الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں؛جہانگیر ترین، سابق چیئرمین ... مزید
-
مظفر آباد؛ زرداری نواز شریف فارمولا طے ،وفاقی حکومت کے خلاف ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر ، وزیر اعظم پاکستان نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے ، فنڈز کی آخری قسط دینے کی یقین دہانی،۔ بجٹ 2015-16 میں آزاد ... مزید
-
خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کی جانب سے جمع کئے جانے والے کروڑوں روپے کے رائفل ( اسلحہ ) مال خانے میں ضائع ہونا شروع ہو گیا
-
پنجاب :بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہروں میں آٹھ اور دیہات میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
توانائی بحران خطرناک ہوگیا، اب لاہور کا احتجاجی کیمپ کہاں ہے، خورشید شاہ،میڈیا نے ہمارے دور حکومت میں تو لوڈ شیڈنگ کو تو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا تھا مگر اب وہ کیوں خاموش ہے، میڈیا سے گفتگو
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اگنور کئے گئے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے پنجاب کے سینئر رہنماؤں سے رابطے، حکومت کی طرف سے سینئر پی پی رہنماؤں کیخلاف نئے مقدمات پی پی دور میں ہونیوالی بھرتیوں ... مزید
-
شجاع آباد میں رخصتی سے چند منٹ قبل دلہن کو قتل کر دیا گیا،نسرین کے پھوپھی زار قاسم نے چھریوں کے وار کر کے زخمی کیا ، ہسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ دیا
-
ریحام خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کی رکشتہ ڈرائیور پر تشدد،تھپڑ رسید کر دیا،ڈی آئی جی ایلیٹ فورس نے اہلکار کو معطل کردیا
-
ہالینڈ حکومت نے نقاب پر پابندی لگانے کا پروگرام بنا لیا ،قانون کے نفاذ کے لیے اس کی منظوری ملک کی پارلیمان سے لی جانا ضروری ہے، مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک نہیں۔مجوزہ قانون کے تحت ملک میں عوامی ... مزید
-
میکسیکو : پولیس اور منشیات فروشو ں کے درمیان تصادم ، ، 43 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل
-
اوباما، یاہو کے بارے منافقت کر رہے ہیں: اسرائیلی عہدیدار،امریکی صدر براک اوباما کے بیانات کو بلاجواز اور ’منافقت‘پر مبنی ہے ،صہیونی عہدیدار
-
آئرلینڈ ،ریفرنڈم میں ہم جنس پرستوں کی کامیابی
-
امارات سے دو قطری شہری جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا،رہائی ابوظہبی اور دوحہ کے درمیان جذبہ خیر سگالی کے فروغ، برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر عمل میں لائی گئی
-
قطیف خودکش حملہ فرقہ وارانہ سازش ہے: الترکی،سیکیورٹی فورسز نے نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کے کئی خطرناک سازشوں کو ناکام بنایا ہے جس میں متعدد دہشتگرد گرفتار ہوئے ،ترجمان ... مزید
-
امریکی سینیٹ نے خفیہ اداروں کی کارکردگی میں جامع اصلاحات روک دیں، اوباما کا پیش کردہ مسودہ مسترد،صدر باراک اوباما کی خواہش تھی امریکی خفیہ اداروں کو مروجہ قوانین کے تحت جو اختیارات حاصل ہیں ان میں ... مزید
-
سمندر میں پھنسے تارکینِ وطن کو بچانا ’پہلی ترجیح ہے : بان کی مون، علاقائی حکومتوں کو اس انسانی بحران کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے باعث یہ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے،میانمر، ملائشیا ... مزید
-
امریکہ میں فون ریکارڈ اکٹھا کرنے کے خلاف بل مسترد، بل سینیٹ میں تین ووٹ کی کمی کی وجہ سے منظور نہیں ہو سکا، حق میں 57مخالف میں 42ووٹ آئے ،ایوان نمائندگان کے ذریعے منظور کی جانے والی بل ’دا فریڈم ایکٹ‘ ... مزید
-
بھارت کی طاقتور ’اماں‘ پھر تامل ناڈو کی وزیر اعلٰی بن گئیں،جیا للیتا کو اپنے خلاف طویل عرصے تک بدعنوانی کا الزامات کا سامنا رہا ،ایک بار پھر جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلٰی کے طور پر ... مزید
-
شوہر کی اجازت کے بغیر کار نہیں چلا سکتی، سر کے بال ظاہر نہیں کرسکتی ، ملک سے باہر نہیں جاسکتی؛مشرق وسطیٰ میں علیان گروپ کے آپریشنز کی نگران لبنیٰ علیان
-
65سالہ جرمن خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش
-
ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انٹرپول اور ایف بی آئی سے مدد لینے کا فیصلہ،7روزمیں ابتدائی تفتیش مکمل ہوجائے گی، نگران حکومت میں ٹی وی چینل کی راتوں رات منظوری لی گئی ،سیکورٹی کلئیرنس کے بارے ... مزید
-
مالیاتی پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بنک نے شرح سود 7 فیصد کردی، ملکی کی معاشی صورتحال میں استحکا م کی وجہ سے شرح سود میں کمی کی گئی ،اطلاق 25 مئی 2015 سے ہوگا،شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری ،کاروبارکو فروغ ... مزید
-
ایگزیکٹ سکینڈل،کامران خان اظہر عباس سمیت سینئر صحافیوں کا ایگزیکٹ میڈیا گروپ اور ” بول ٹی وی “ سے علیحدگی کا اعلان ، ملک ریاض نے بھی ایگزیکٹ کے چینل سے لاتعلقی کااظہار کردیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی عہدے ختم، عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان ، پنجاب میں چوہدری سرور ، سندھ میں عارف علوی ، بلوچستان میں ظہور آغا اور خیبر پختونخواہ میں یوسف ایوب آرگنائزر مقرر،مرکز میں بھی ... مزید
-
بھارت کا کھلم کھلا دہشتگردی کی سرپرستی کرنے کا اعلان، ممبئی طرز کا کوئی اور حملہ ہوا تو جواب میں دہشت گردوں کو استعمال کریں گے ، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی ،بھارتی وزیر دفاع کا بیان پاکستان کے ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 4سکیورٹی اہلکار شہید ،2شدید زخمی ، سکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن ،متعددمشتبہ افراد گرفتار
-
نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے‘ شہبازشریف، آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ملک ... مزید
-
ضابطہ کی خلاف ورزی ، صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو عہدے سے ہٹا دیا
-
سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ناانصافی کی انتہائی ہے،عمران خان،رپورٹ میں پولیس کو پیغام دیا گیا کہ وہ دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں،روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی افسوس ناک ... مزید
-
موجودہ نظام کے تحت ہی پاسپورٹ طلب کیا جائیگا‘ سید علی گیلانی،لوازمات پورے کرنے کے بعد پاسپورٹ کے اجراء میں کوئی حرج نہیں‘ وزیر داخلہ
-
جعلی یونیورسٹیوں کا عالمی سکینڈل ،ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی میدان میں اتر گیا ،غیر مجاز یونیورسٹیوں کی تحقیقات کی جائیں گی
-
بھارت سمیت چار ممالک کا یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار
-
ایگزیکٹ آ ن لائن ڈگری سکینڈل، امریکہ کی آ ن لائن ڈگریوں کا کاروبار کرنے والی بڑی یونیورسٹی نے اپنا ٹیلی فون منقطع کر دیا
-
سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں ایک ہفتے تک توسیع کی منظوری دیدی ، چیف سیکرٹری سندھ‘ آئی جی‘ ہوم سیکرٹری اور ڈی آئی جی جنوبی کو کل طلب،عوام کے محافظ کمانڈوز نقاب پہن کر صحافیوں اور ... مزید
-
5 مزیدقیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، ڈیتھ وارنٹ جاری ،26 اور 27 مئی کو ایک، ایک، 28 مئی کو دو مجرموں کو سزائے موت دی جائیگی
-
پی آئی اے کے پائلٹوں کے احتجاج کا تیسرادن، پائلٹوں کے اضافی ڈیوٹی سے انکار کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا
-
ایک سال کے اندر پاکستان سے ایٹی ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں،داعش کا دعویٰ
-
بھارت کا پاک رینجرز سے رابطہ،دریائے چناب سے ملنے والی خاتون کی لاش مانگ لی،28 سالہ خاتون امانتا دفن ہے،ضروری معلومات اور تحقیقات کے بعد لاش کو بھارت کے حوالے کریں گے،رینجرز حکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.