عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان کا کچھ دن کیلئے لندن جانے کافیصلہ

جمعہ 22 مئی 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)معلوم ہواہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ ریحام خان نے کچھ دن کیلئے لندن جانے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزتحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے اہلیہ ریحام خان کے ساتھ موسم سرماکی تعطیلات خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے بعدلندن گزارنے کافیصلہ کیاہے جبکہ شادی کے بعدعمران خان کااہلیہ کے ہمراہ کسی بھی دوسرے ملک میں یہ پہلادورہ ہوگا۔لندن میں عمران خان اپنے بچوں قاسم خان اورسلیمان خان سے بھی ملاقات کریں گے اورامکان ہے کہ ریحام خان کوبھی عمران خان کے دونوں بچوں سے ملوایاجائیگا

متعلقہ عنوان :