ملتان میں شکست تسلیم کرتے ہیں ،عمران خان ،محض اخباری رپورٹ پرکسی کے خلاف کارروائی درست نہیں ،معاملے کی پہلے تحقیقات ہونی چاہئیں ،چیئرمین تحریک انصاف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ محض ایک اخباری رپورٹ پرکسی کومجرم کہناغلط ہے ،ایگزیکٹ کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ،ملتان میں شکست تسلیم کرتاہوں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جن ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی وہ جعلی نہیں لیکن وہ صحیح ووٹ بھی نہیں ہیں ،حکومت کے پاس مقناطیسی سیاہی کوجانچنے کے لئے مشین نہیں ہیں ۔

چیئرمین نادرہ نے حکومتی موٴقف کی تردیدکردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس ووٹ پرانگوٹھے کانشان ہی نہ پڑھاجائے وہ کیسے صحیح ہوسکتاہے ۔میرے حلقے میں 93ہزاراضافی بیلٹ پیپربھیجنے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ ملتان میں شکست ہوئی جسے تسلیم کرتاہوں ۔ایک سوال پرعمران خان نے کہاکہ ایگزیکٹ پرایک امریکی اخبارکی رپورٹ پرکارروائی درست نہیں ،محض اخبارکی ایک خبرپرکسی کومجرم قرارنہیں دیاجاسکتا،اس معاملے کی پہلے تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ پتہ چلے کہ اخبارکی رپورٹ درست ہے کہ نہیں اگربات درست ہوتوپھرکارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پرمنی لانڈرنگ کی پوری فلم بنی مگرمعاملے کی تحقیقات نہیں ہوئیں