سانحہ ماڈل ٹاوٴن وا قعہ،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب اورراناثناء اللہ کے فون چیک کئے شواہدنہیں ملے تھے ،مصدق ملک ،مقدمہ پی اے ٹی کی خواہش کے مطابق درج کیاگیاتھااب پی اے ٹی نے جی آئی ٹی کی رپورٹ ماننے سے انکارکرد یا

جمعہ 22 مئی 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقع کی تفتیش کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب اورراناثناء اللہ کے فون چیک کئے مگرکوئی شواہدنہیں ملے تھے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقعہ کامقدمہ پی اے ٹی کی خواہش کے مطابق درج کیاگیاتھااب پی اے ٹی نے جی آئی ٹی کی رپورٹ ماننے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم کے سامنے کوئی پی اے ٹی کابندہ پیش نہیں ہوا۔باربارنوٹس بجھوائے گئے حتیٰ کہ اخبارمیں اشتہارچھپوائے گئے کہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پی اے ٹی کاکوئی بندہ پیش ہوجائے اورشہادتیں پیش کریں ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے سامنے شہبازشریف خودپیش ہوئے اوراپنابیان ریکارڈکروایاان کاکہناتھاکہ انصاف کیلئے کسی طرح پراعتمادکرناہوگا۔انہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ پراعتمادنہیں ہے تووہ ہائی کورٹ رجوع کرسکتے ہیں یہ رپورٹ حتمی نہیں ہے

متعلقہ عنوان :