وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان

جمعہ 22 مئی 2015 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ کے دباؤ کے پیش نظر وفاقی بجٹ میں دو سو ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے، جس کا مقصد آئندہ مالی سال ٹیکس وصولی کے لئے اکتیس کھرب روپے کے ہدف کا حصول ممکن بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا آصرار ہے کہ پاکستان اپنی آمدن میں اضافہ کرے اور اس مقصد کے لئے حکومت نے آئندہ مالی سال ریونیو کلیکشن کا ہدف اکتیس کھرب روپے مقرر کیا ہے، جو رواں مالی سال کے مقابلے میں چار کھرب پچانوے ارب روپے یا انیس فیصد زائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو ممکن بنانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس استثنی کے خاتمے کا بھی امکان ہے، گذشتہ بجٹ کی طرح نئے وفاقی بجٹ میں بھی ایک سو تین ارب روپے مالیت کے ٹیکس استثنی واپس لیے جانے کا امکان ہے، جبکہ سو ارب روپے کے مزید ٹیکسز بھی لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :