کراچی ، امریکی فوج کے 21کنٹینرز سے چوری ہونے والے جنریٹرز برآمد،کسٹمز اہلکاروں نے کنٹینرز اور 11گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں، تفتیش شروع

جمعہ 22 مئی 2015 08:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی فوج کے 21کنٹینرز سے چوری کیے گئے، لاکھوں ڈالر مالیت کے جنریٹرز برآمد کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے 21کنٹینرز سے چوری کیے گئے لاکھوں ڈالر مالیت کے جنریٹرز برآمد کر لیے گئے۔ جنریٹرز جلال سے کراچی کے راستے دبئی جانے والے امریکی فوج کے کنٹینرز سے چوری کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز کے اہلکاروں نے جنریٹرز برآمد کرکے کنٹینرز اور 11گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ہیں، گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :