پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،آ ئندہ ما ہ پٹرول کی قیمت پانچ روپے 80پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے

جمعہ 22 مئی 2015 07:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) جون کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ، فی لیٹر پٹرول کی قیمت پانچ روپے 80پیسے تک بڑھ سکتی ہے اب درآمد کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ یمن بحران کی وجہ سے پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

یمن بحران کی وجہ سے فائل ریفائن پروڈکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے رپورٹس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 80پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے تک اضافے کا امکان ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات 35سے 36 روپے فی لیٹر سیل ٹیکس کے ساتھ فروخت کررہی ہے اگر حکومت سیل ٹیکس کم نہیں کرتی تو اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے ۔