طیارو ں کے انجن کی اوور ہالنگ، امریکن کمپنی جنرل الیکٹرک اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں 55 کروڈ ڈالر کا معاہدہ

جمعرات 21 مئی 2015 05:57

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء ) امریکہ کی جنرل الیکٹرک اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے درمیان بوئنگ طیاروں کے انجنوں کی اور حالی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان 55 کروڈ ڈالر کا معاہدہ ۔ رقم امریکہ کا ایکسپورٹ امپورٹ بنک رقم فراہم کرئے گا۔ امریکہ کا ایکسم بنک پاکستان میں مختلف شعبوں میں مالی معاونت فراہم کررہاہے ۔

2006 کے بعد پاکستان میں سب سے بڑی سرمایاکاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس معاہدے سے پاکستان ائیرلائن کے بوئنگ 777 کے چہازوں کی اورہالنگ کے بعد طیاروں کے انجن کی طاقت میں 60 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی بین لاقوامی روٹ پر کارکردگی پر واضع فرق پڑے گا۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ السن ، چےئر مین بورڈ آف انوسٹمنٹ مفتاح اسماعیل ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کپٹن شجاعت عظیم ،جنرل الیکٹرک کے وائس چےئرمیں جان جی رائس پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے چےئرمین ناصر جعفری اور سٹی بنک کے مینجنگ ڈائریکٹر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :