الزامات سے تعلق نہیں، نیویارک ٹائمزکو4نوٹس جاری کردیئے ،اخبارکیخلاف مقدمہ کرینگے ، چیف ایگزیکٹو ایگزیکٹ،امریکہ میں ہمارے کلائنٹس کے ایڈرس موجودہیں ،ہماراسافٹ ویئرطلباء اوراساتذہ استعمال کرتے ہیں ،پاکستان کاسب سے بڑاچینل بول لانچ کریں گے،شعیب احمدشیخ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 مئی 2015 05:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)چیف ایگزیکٹوایگزیکٹ اوربول گروپ شعیب احمدشیخ نے کہاہے کہ نیویارک ٹائمزکو4نوٹس جاری کردیئے ہیں ،اخبارکے خلاف مقدمہ کریں گے ،امریکہ میں ہمارے کلائنٹس کے ایڈرس موجودہیں ،ہماراسافٹ ویئرطلباء اوراساتذہ استعمال کرتے ہیں ،پاکستان کاسب سے بڑاچینل بول لانچ کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اخبارنے جوالزامات عائدکئے ہیں ان سے کوئی تعلق نہیں ۔

الزامات کی تردیدکرتے ہیں ،ہماراآ ن لائن ایجوکیشن کاریونیو20فیصدہے ،آ ن لائن ایجوکیشن میں ہمارے ہزاروں کی تعدادمیں کلائنٹس موجودہیں ۔انہوں نے کہاکہ مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اوراساتذہ مانیٹرنگ کرتے ہیں کسی طلباء کوایگزیکٹ کی ڈگری جاری نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہزاروں کی تعدادمیں ادارے ہمارے پارٹنرہیں ،ڈرائیونگ سے لیکراعلیٰ تعلیم تک پڑھانے اورلکھانے میں ہمارے تمام پارٹنرکے ایڈرس موجودہیں ۔

طلباء ہماراسافٹ ویئراستعمال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم زبردست کام کررہے ہیں ۔اپنی بے گناہیں ثابت کریں گے اوراخبارکے خلاف مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاسب سے بڑاچینل بول لانچ کریں گے ۔الزامات لگنے سے دنیارک نہیں جاتی ہے اپناکام کریں گے اورملک وقوم کانام روشن کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :