کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، راجناتھ سنگھ ، ملک دشمنی کا کوئی بھی پروگرام ناقابل قبول ہوگا ، تقریب سے خطاب

بدھ 20 مئی 2015 06:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھتسان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر سطح پر کام کرنا ہوگا اس سلسلے میں بی جے پی حکومت ریاست جمو ں وکشمیر میں بہتر طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی کا کوئی بھی پروگرام ناقابل قبول ہوگا اور اس سلسلے میں ملک کی سرزمین چاہے وہ جمو ں وکشمیر ہی کیوں نہ ہو وہاں بھی امن دشمن سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت سازی کا مینلیم پروگرام کے قواعد پر چل رہی ہے اور اس سلسلے میں بی جے پی اپنے موقف کو نرم نہیں کرسکتی ہے اور نہ ہی وہ کسی دوسری جماعت کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی ایجنسیاں کام کررہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ بہتر طور پر جنگجوانہ حملوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں مزید کام کرنا ہوگا کیونکہ وہاں کشمیر میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرروت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے کسی کو کوئی کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی کو اس شبہ میں رہنا ہوگا بی جے پی سرکاری ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے امن مخالف سرگرمیاں کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دراندازی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے یہ اس وقت تک قائم رہے گا جب تک سرحد کی مکمل ناکہ بندی نہیں ہوتی

متعلقہ عنوان :