زرداری اور بلاول بھٹو کے مابین جائیداد کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا

بدھ 20 مئی 2015 06:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین بھٹو خاندان کی وارثت پر ایک نیا تنازعہ نے جنم لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو شہید کی جائیداد سے آصف علی زرداری کو مکمل طور پر علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اوراس جائیداد سے زرداری خاندان کو مکمل طورپر بے دخل کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پر آصف زرداری سیخ پا ہوگئے اور اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کو ملنے والی معلومات کے مطابق جائیداد پر دونوں باپ بیٹے کے مابین تنازعہ اب شدت اختیار کرگیا ہے بلاول بھٹو زرداری کو بھٹو خاندان سے زرداریوں کو بے دخل کرنے پر درپردہ بھٹو خاندان کی بلاول بھٹو کی ہمدردیاں حاصل ہیں بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ زرداری کی بہن فریال تالپور کو لاڑکانہ سے دور رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :