وزیراعظم کی سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف

بدھ 20 مئی 2015 06:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ ہمارے ادارے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں منگل کی شام وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو فون کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے سانحہ صفورا میں ملوث چار ملزمان کی گرفتاری پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے ملک سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے کہا کہ سنگین واقعے کے ملزموں کی گرفتاری کراچی آپریشن کے درست سمت کی عکاس ہے اور یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ ہمارے ادارے چیلنجز سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :