”را “ کی پاکستان مخالف سرگرمیاں،پاک بھارت کرکٹ سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے

منگل 19 مئی 2015 06:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی (ر) کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد حکومت نے بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ سیریز کھیلنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ برسوں میں کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخ تعلقات کو نارمل کیاجاتا تھا مگر سانحہ صفورا میں را کی باقاعدہ شمولیت کے بعد اب حالات تلخ ہوچکے ہیں حکومت نے بھارت کو اس کی زبان اور طرز عمل میں جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ ہفتہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو نارمل پر لانے کیلئے کرکٹ سیریز کھیلنے کا عندیہ دیا تھا اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اسے اچھا شگون قرار دیا تھا مگر اس بیان کے بعد سانحہ کراچی رونما ہوگیا جس میں را کی شمولیت کے ثبوت ملنے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو اس کی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں ختم کرنے پر بند رہی گی حکومت کے اس فیصلہ کو پاکستان کے سابق کرکٹرز نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :