کراچی،امان نیازی قتل کے مرکزی ملزم عبید کے ٹو کے انکشا ف پر 12افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 19 مئی 2015 06:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل امان اللہ نیازی کے قتل کی سماعت کیے دوران امان نیازی قتل کے مرکزی ملزم عبید کے ٹو نے عدالت کو بتایا کہ امان اللہ نیازی کے قتل میں مزید 12 افراد جن میں مزمل‘ فرحان‘ سعید‘ ساجد‘ نعمان اور دیگر شامل ہیں وہ بھی ان کے ساتھ جبکہ قتل کی ہدایات 90 سے ملیں جس پر عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی ہی عدالت نے سلمان لاشاری قتل کیس میں گرفتار عثمان ابڑو سمیت دیگر ملزمان کے مقدمہ کی سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ ان کا مقدمہ کسی دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔ اس عدالت سے ان کو انصاف کی توقع نہیں ہے جس پر عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :