دہشت گردوں سے وسیع علاقے خالی کرالئے ہیں ،آرمی چیف، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے چابک دستی اور معلومات ضروری ہیں، تقریب سے خطاب

منگل 19 مئی 2015 06:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے وسیع علاقے خالی کرالیے ہیں ‘ حالیہ آپریشن میں ہماری کارکردگی بہت شاندار رہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے چابک دستی اور معلومات ضروری ہیں‘ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کھاریاں چھاؤنی کے دورے کے موقع پر چوتھی فزیکل ایبلٹی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بہترین جسمانی فٹنس کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہمیں زمانہ امن میں بھی سخت تربیت سے گزرنا ہوگا انہوں نے میدان جنگ میں سپاہیوں کو جسمانی صلاحیتوں کیلئے معیار اپنانے پر زور دیا۔ آرمی چیف نے بہترین کارکردگی دکھانے والے فوجیوں کومیڈیکل اور تعریفی اسناد دیں۔