چوہدری سرور کی کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات سے معذرت، ذاتی مصروفیات کے سبب بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کرنے سے معذرت کی ہے ۔ چوہدری سرور

پیر 18 مئی 2015 06:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کی کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقات کرنے سے معذرت کی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پارٹی قیادت کو بھی باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ ایریاز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی جس کی وجوہات جاننے کے لئے چوہدری سرور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اب تک کام شروع نہیں کیا۔