محمد مرسی کی پھانسی کا فیصلہ مصری عوام کے لئے براشگون ہے،عمران خان، پاکستان میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی جس کی سزا آج تک پاکستانی قوم بھگت رہی ہے، پیغام

پیر 18 مئی 2015 06:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ مصر کے معذول صدر محمد مرسی کی پھانسی کا فیصلہ مصری عوام کے لئے براشگون ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی مصر کی طرح ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی جس کی سزا آج تک پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ۔ محمد مرسی کو موت کی سزا دینا عدالت کا غلط فیصلہ ہے یہ عوام کے حق میں نہیں مستقبل میں مصری عوام بھی پاکستان کی طرح سزا بھگتیں گے ۔