44کھرب روپے کا بجٹ5جون کو پیش کیا جائیگا،بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح کا ہدف 6 فیصد مقرر،ذرائع، دفاع کے شعبے میں 9 فیصد اضافے کے ساتھ 777ارب روپے، ترقیاتی بجٹ کی مد میں580 ارب روپے مختص کئے گئے

اتوار 17 مئی 2015 08:26

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء ) قومی اسمبلی کے 5 جون کو ہونے والے اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار چوالیس کھرب روپے کا بجٹ پیش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نو فیصد اضافے کے ساتھ سات سو ستر ارب روپے دفاع اور پانچ سو اسی ارب روپے ترقیاتی بجٹ کی مد میں رکھے جائیں گے۔ بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح کا ہدف چھ فیصد رکھا گیا ہے۔

مختلف وزارتوں کی جانب سے بجٹ بڑھانے کی سفارشات کی گئی ہیں ۔ آئندہ بجٹ مالی سال 2015-16 میں دفاع کے بجٹ میں نو فیصد اضافے کی تجویزمتوقع ہے دفاعی بجٹ میں اضافے کے ساتھ سات سو ستر ارب روپے تک مختص کرنے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کو پانچ سو اسی ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مالی سال 2014-15 میں ٹیکس ریونیو سے ہونے والی آمد 3,129,210 ملین روپے تھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے حاصل ہونے وال2,810,000 ملئن روپے جبکہ ڈائریکٹ ٹیکسز سے موصول ہونے والی رقم 1,180,000 جبکہ ان ڈائیریکٹ ٹیکسیز سے حکومت کو 1,630,000 روپے موصول ہوئے .زا رت خز انہ نے آ ئندہ ما لی سا ل 2015-2016کے بجٹ میں سرکا ری ملا زمین کی تنخوا ہو ں میں دس فیصد ا ضا فے اور بنیا دی پے سکیل میں تبدیلی (نظر ثا نی )کی تجو یز دی ہے جو وزیر خز ا نہ کو پیش کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تنخوا ہو ں میں ا ضا فے کے علا وہ سرکا ری ملا زمین کو تنخوا ہو ں میں ملنے وا لے ا یڈہا ک ریلیف کو بھی بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر نے کی تجو یز ہے تا ہم اس میں سرکا ری ملا زمین کو 2010 کی تنخوا ہ میں ملنے وا لا ا یڈ ہا ک ریلیف کو شا مل نہیں کیا گیا ہے ان کے علا وہ ابھی سرکا ری ملاز مین کو ملنے وا لے میڈ یکل ا لا نسز ،کنو ینس ا لا نس ،ہا وس رینٹ ا ور ملنے وا لی دیگر مرا عا ت میں ا ضا فے کا کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا. بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کیا جانے کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :