کراچی پولیس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

اتوار 17 مئی 2015 07:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)پولیس نے سٹی اسٹیشن کرا چی سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا، محمد اقبال نامی شخص 20 سال قبل 3ماہ کے ویزے پر پاکستان آیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹی اسٹیشن کراچی سے محمد اقبال نامی بھارتی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق مذکورہ بھارتی شخص 1995 ء میں 90 روزہ ویزے پر پاکستان آیا تھا تاہم تاحال واپس اپنے ملک نہیں گیا اور غیرقانونی طور پر پاکستان میں ہی مقیم رہا، پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے اس پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :