آصف علی زرداری نے کئی اہم شخصیات کو راوٴ انوار کے ذریعے قتل کروایا ، سابق صوبائی وزیر داخلہ،چچازاد بہن ، پاکستان اسٹیل مل کے سابق چیئرمین علی ، شفقت حسین ، میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھی علی سنار اور دیگر افراد شامل ہیں، آصف زرداری اور افریال تالپور ان انکشافات کے بعد مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں، تفتیشی ٹیم کو بیان ریکارڈ کر ا دیا

اتوار 17 مئی 2015 07:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف علی زرداری نے کئی اہم شخصیات کو راوٴ انوار کے ذریعے قتل کروایا ہے، ہفتہ کے روز درخشاں تھانے میں اپنے اوپر بنائے جانے والے مقدمات پر کی جانب سے دی جانے والی تفتیشی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری نے ایس پی راوٴ انوار کے ذریعے کئی اہم افراد کو قتل کروایا ہے جن کے چچازاد بہن ، پاکستان اسٹیل مل کے سابق چیئرمین علی ، شفقت حسین ، میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھی علی سنار اور دیگر افراد شامل ہیں ذوالفقارمرزا نے کہا کہ آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ان انکشافات کے بعد مجھے قتل کروانا چاہتے ہیں سابق صوبائی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے قانون کا ہمیشہ احترام کیا ہے اسی لیے وہ عدالتوں میں اورتفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ہیں 19 مئی کو بھی ضمانتوں میں مریذ توسیعی کے لیئے پیش ہوگا، مجھ پر تمام الزامات جھوٹے ہیں اس سے قبل وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ تھانہ درخشاں پہنچے وہ انتہائی ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے تفتیشی ٹیم کے ہرسوال کا جواب کا نہایت ہی سکون سے دیا۔