این اے 122 کے ووٹوں کی رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں، چیئرمین نادرا

اتوار 17 مئی 2015 07:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)ڈی جی نادرا عثمان مبین نے این اے 122 کے ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق کرنے کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں۔لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران چیرمین نادرا عثمان مبین نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے 122 کی رپورٹ قانون کے تحت ذمہ داری اور غیر جانبداری سے تیار کی گئی ہے اور اس رپورٹ کے تمام اعداد و شمار درست ہیں۔ ٹریبونل نے کیس کی مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل شعیب صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں منصوبے کے تحت دھاندلی ہوئی، یہ بے ضابطگیاں نہیں، سماعت کے دوران ڈی جی نادرا نے تصدیق کی ہے کہ سیاہی ناقص استعمال کی گئی ہے، نادرا کے منع کرنے کے باجودالیکشن کمیشن نے وہی سیاہی استعمال کی۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پر نادرا کے ڈپٹی ڈائرکٹر مظفر شاہ آیندہ سماعت پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 کی رپورٹ پیش کریں گے، جس کے بعد ہی نادرا رپورٹ پربات کی جائے گی۔سردار ایاز صادق کے صاحبزادے علی صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلا تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، انہوں نے جرح کے لئے وقت مانگا ہے۔ کیا نو بال پرنوبال کرانے والوں کو کسی امپائر یا اشارے کا انتظارہے۔ ایاز صادق کے وکیل کا کہنا تھا کہ نادرانے کہا ہے کہ جن انگوٹھوں کی تصدیق ہوسکے وہ بہت کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :